کرکٹ کی دنیا میں بلے باز پچ پر جمے رہنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیتے ہیں، بالر کی جانب سے آتی تیز گیند پر بلے باز کو بولڈ ہونے کی فکر کھاتی ہے تو وہیں شارٹ کے بعد کیچ آؤٹ ہونے کی تلوار بھی لٹک رہی ہوتی ہے۔ اسی فکر میں مبتلا کینیڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر دیویا سکسینہ نے اپنے آپ کو آؤٹ ہونے سے بچانے کیلئے پچ پر ایک عجیب سی صورتحال پیدا کردی۔ یہ دلچسپ اور مزیدار لمحہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ امریکہ ریجن کوالیفائر کے نویں گیم میں پیش آیا جب اوپنر دیویا سکسینا نے امریکن ویمن ٹیم کی سارہ فاروق کے ہاتھوں پہلی گیند کا سامنا کیا۔ اوپنر نے شارٹ مارا تو گیند ہوا میں بلند ہوگئی، ایسے میں وکٹ کیپر اور دیگر فیلڈرز کیچ لینے دوڑیں مگر دیویا خود گیند کی سمت بھاگیں اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی فیلڈر کیچ نہ لے سکے، ادھر فیلڈرز ساری پریشان تھیں۔دیویا کا لگایا ہوا شارٹ زمین پر آگرا اور یوں ان کی یہ کارستانی کہ کیچ نہ پکڑا جائے، اُس میں وہ کامیاب ہوگئیں، جھٹ پٹ واپس کریز میں بھی آگئیں۔ کرکٹ قانون میں بلے باز اگر فیلڈنگ میں مداخلت کرے تو وہ آؤٹ قرار دیا جاتا ہے لیکن دیویا خوش قسمت تھیں کہ ایمپائر کی پکڑ میں نہیں آئیں لیکن ان کی اس غیر اخلاقانہ حرکت پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جارہی ہے۔
From last week in Mexico… @usacricket Women loss by 7 runs to Canada. Blatant obstructing the field by opener Divya Saxena off her first ball in the first over of play. Given not out. She went on to make 40 out of Canada’s total of 85. pic.twitter.com/WHRbryODSk
— Peter Della Penna (@PeterDellaPenna) October 31, 2021
Discussion about this post