ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست تو دے دی لیکن کئی پاکستانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے، ہار سے مایوس ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم کا رخ کیا جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہمت نہ ہارنے اور ٹیم میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ سوشل میڈیا پر پی سی بی نے ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان بابراعظم قومی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شکست پر دکھ سب کو ہے کہ کہاں ہم نے غلط کیا اور کہاں ہمیں اچھا کرنا چاہیے تھا۔ ہمارا جو یونٹ بنا ہوا ہے یہ ٹوٹے نا۔ نہ کوئی کسی پر انگلی اٹھائے، ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلا۔ کپتان نے کہا کہ ہار سے سیکھیں گے اور آئندہ آنے والے میچوں میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ میں بطور کپتان تمام کھلاڑیوں کی حمایت کرتا ہوں۔ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری لی ہے۔ بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑ بہت اہم ہے اسے ٹوٹنے نہ دینا ہر کھلاڑیوں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں نہ کے انگلی اٹھائیں، میں کسی کو بھی نہ دیکھوں۔
Babar Azam, Saqlain Mushtaq and Matthew Hayden are proud of their side despite a five-wicket defeat in #T20WorldCup semi-final. pic.twitter.com/kAem5PrWjj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
اس موقع پر گرین شرٹس کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ محمد رضوان سمیت کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ براہ مہربانی اپنے سر بلند کریں کیونکہ یہ درد عارضی ہے۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر کئی چیزوں پر کام کرنا ہے۔ ڈریسنگ روم میں موجود ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کریں، وِن اور لوز، یہ لفظ کسی نے ایسے ہی بنا دیا ہے۔ وِن اینڈ لرن، جو جو آپ نے سیکھا ہے اسے لکھیں۔ سر اٹھا کر رکھیں یہ گیم کا ایک حصہ ہے، ہم نے آگے بڑھنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوچکا ہے گرین شرٹس جلد ہی پاکستان واپس لوٹ جائیں گے لیکن اپنے ساتھ ورلڈ کپ سے جڑی کئی یادیں بھی ساتھ لائے گے، قومی ٹیم کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے مگر وہیں اس ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی شاندار پرفارمنس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post