پاکستان اورآسٹریلیاکرکٹ ٹیمیں پنڈی سےکراچی پہنچی تو کرکٹ شائقین اور ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کیویز کا شاندار اور منفرد انداز میں استقبال کیا گیا۔ مقامی ہوٹل کی لابی میں آسٹریلیوی کھلاڑیوں کے لیے دلچسپ پیغامات رکھے گئے تھے۔ جنہیں پڑھ کر خود مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی پیار بھرے پیغامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ عملے کی جانب سے ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے لیے لکھا گیا کہ بابراعظم کو یہ بات پسند نہ آئے لیکن ہم آپ کی نیشنل اسٹیڈیم میں سنچری دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان منفرد پیغامات میں مارنس لبوشین کے لیے بھی ایک پیغام دیا گیا جس میں انہیں بتایا کہ کراچی آپ کے نام کا صحیح تلفظ جانتا ہے۔کپتان پیٹ کمنز کے لیے درج پیغام میں تھا کہ آپ کی 149 رفتار کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے کیونکہ ہمارے پاس سمندر ہے۔
اسی طرح پنڈی اسٹیڈیم میں اپنے ڈانس مووز کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز بننے والے ڈیوڈ وارنر سے کراچی اسٹیڈیم میں بھی ایسے ڈانس اسٹیپس دکھانے کی درخواست کی گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کادوسرامیچ ہفتہ 12مارچ سےشروع ہوگا۔ پاکستان اورآسٹریلیاآج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ بابراعظم الیون ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اوربیٹنگ کوچ محمد یوسف کی زیرنگرانی بھرپور ٹریننگ کرےگی۔ جس میں بولنگ اورفیلڈنگ پرزیادہ توجہ دی جائے گی تاکہ دوسرے ٹیسٹ کوفیصلہ کن بنایاجاسکے۔ وسیم جونیئر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، حسن علی اورحارث رؤف نے فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد ٹیم کوجوائن کرلیا ہے۔ تینوں پلیئرزکراچی ٹیسٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
Discussion about this post