دنیا میں بڑھتی مایوسی اور نفسیاتی الجھنوں کے شکار عوام کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنس کا ایک محسن اقدام، ملک میں اب خوش رہنے والے افراد کو ڈگری دی جائے گی۔ ملک میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی ایسی ڈگری ہے جس میں زندگی سے بیزار اور مایوس افراد کو خوش رہنے کے طریقے سکھائیں جائے گے۔ یہ انوکھی ڈگری یونیورسٹی آف لاہور ہیلتھ سائنس نے متعارف کروائی ہے، جس کا نام ‘ماسٹرز آف ہیپی نیس’ ہے جس کی مدت دو سال رکھی گئی۔ اس ڈگری کے دوران طلبا کو مشکلات کا مقابلہ کرنے، ہر حالات میں خوش کیسے رہنا ہے اورمعاشرے کے منفی رویے کو ختم کرنے کے طریقے بتائے جائے گے جن پر عمل کرکے طلبا اپنی زندگی خوشی اور پرسکون طریقے سے گزار سکیں گے جبکہ دیگر مایوس افراد کی بھی مدد کریں گے۔ اس ڈگری کے دوران طلبہ و طالبات کو ڈاکٹرز، فزیکل ٹرینرز اور نفسیاتی ماہرین کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ یہی نہیں اس ماسٹرز پروگرام کا یونیورسٹی میں باقاعدہ ایک ڈیپارٹمنٹ بھی ہوگا اور اس ڈگری سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبا ‘ماہر خوشی’ بھی کہلائیں گے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے خوشی کے لیے باقاعدہ ڈگری پروگرام متعارف کروایا ہے جبکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے وزارت خوشی کا عہدہ تشکیل دیا جو وزارت سماجی بہبود اور عوام میں اطمینان پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
Discussion about this post