بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اپنی بھولی بھالی صورت اور مسکراہٹ کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کی اسپاٹ لائٹ بن چکی ہیں، ایسا شاید ہی ہوا کہ یامی گوتم کو کسی نے غصے میں دیکھا ہو۔ لیکن حال ہی میں کچھ ایسا ہوا کہ اداکارہ یامی گوتم خفا ہوگئیں اور اپنی دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر اتار ڈالی۔ اداکارہ کی ناراضگی کی وجہ ان کی نئی فلم دسویں کا رویو تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوز پورٹل کی جانب سے 7 اپریل کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی نئی فلم ” دسویں ” کا رویو پبلش کیا، جس میں اداکارہ یامی گوتم کے فلمی کردار کو نشانہ بنایا گیا جس میں لکھا تھا کہ اداکارہ یامی گوتم اب بھارتی فلموں میں ڈیڈ گرل فرینڈ نہیں رہی لیکن ان کی مسکان دہرائی جارہی ہے۔ یہ پڑھ کر یامی گوتم کا پارہ چڑھ گی اور غصے میں ٹوئٹر پر لگاتار چار ٹوئٹس کرڈالے۔
اداکارہ نے لکھا کہ اس سے پہلے میں کچھ اور کہوں، میں یہ کہنا چاہتی ہوں، میں تنقید کو اچھے طور پر لیتی ہوں لیکن جب ایک مخصوص پلیٹ فارم آپ کو مسلسل نیچے کرنے کی کوشش کرتا ہے تو میں نے اس کے بارے میں بات کرنا ضروری سمجھا۔ انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ میری حالیہ فلم تھرس ڈے، بالا، اوڑی شامل ہیں لیکن پھر بھی اسے میرے کام کو ایک جائزے کے طور پر لیا جاتا ہے یہ انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔
My recent films & performances include ‘A Thursday’, ‘Bala’, ‘Uri’ etc & yet this is qualified as a ‘review’ of my work! It’s extremely disrespectful!
— Yami Gautam Dhar (@yamigautam) April 7, 2022
ان دو ٹوئٹس کے علاوہ یامی گوتم نے مزید دو اور ٹوئٹس کیے جس میں انہوں نے اپنی سالوں کی محنت پر اٹھنے والے سوالوں سے متعلق بات کی اور درخواست کی کہ میرے سالوں کی محنت کے بعد کارگردگی کو ایک منظم رویو کا حصہ نہ بنائے میرے لیے یہ سب بہت تکلیف دہ ہے۔ یاد رہے کہ فلم دسویں میں اداکارہ یامی گوتم نے ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم میں اداکار ابھیشیک بچچن اور نمرت کور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
It’s heartbreaking since I did look up to @FilmCompanion once upon a time, like many of us, but I don’t seek that since long now! I would request you not to ‘review’ my performance henceforth ! I’ll find grace in that & it’ll be less painful.
— Yami Gautam Dhar (@yamigautam) April 7, 2022
Discussion about this post