بھارتیا جنتا پارٹی کی معطل شدہ ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ کلمات پر بھارت بھر میں احتجاج کی لہر نہیں تھمی۔ ایسے میں نوپور شرما نے مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو دہلی منتقل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تو وہاں اس انتہا پسند خود ساختہ رہنما کو کراری تنقید سے گزرنا پڑا۔
بھارتی سپریم کورٹ کا موقف تھا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے، اس کی ذمے دار کوئی اور نہیں نوپورشرما ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے اور یہ کام وہ جتنا جلدی ہوں کریں ٹی وی پر آکر ہی وہ معافی مانگیں ۔ ادے پور میں جو المناک واقعہ ہوا، وہ بھی نوپور شرما کے بیان کی وجہ سے پیش آیا۔ نوپور شرما کے گستاخانہ خیالات سے لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا۔ بھارتی عدالت کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلز نے اس سارے واقعے میں ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جو کچھ ہوا وہ بہت زیادہ شرم ناک ہے۔ نوپورشرما کی زبان نے بھارت بھر میں آگ لگادی ہے۔ سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی۔
Discussion about this post