سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد عامر ارسلان خان جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب گھر واپس پہنچ گئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بذریعہ ٹوئٹ اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے اُن ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی گرفتاری پر آواز بلند کی تھی۔
I’m back home safe & sound. Thank you everyone for all the help & support you people extended to my lone family in this testing time. I’m truly short of words. Love you all ❤️
— AK-47™© (@AK_Forty7) June 24, 2022
دوسری جانب سندھ رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے 24 جون 2022 کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے سے ملزم محمد عامر ارسلان خان عرف اے کے 47 کو ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنا پر گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے دہشت گرد گروپ سے مالی معاونت لینے اور روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح وائٹ کالر کرائم کی بنا پر مکمل تحقیقات کی غرض سے کیس متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کیا جارہا ہے جبکہ ملزم کومستقبل میں ہونے والی تفتیش میں تعاون کرنے کی تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ارسلان خان کی یوں اچانک گرفتاری پر سوشل میڈیا پر ” ارسلان خان کو رہا کرو” کا ہیش ٹیگ گردش میں رہاجبکہ صحافتی تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ارسلان خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
Discussion about this post