شہرہ آفاق ڈراما دیریلش ارطغرل میں طبیب کا کردار ادا کرنے والے اداکار ارتک بے طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا انہوں نے کئی عرصے تک سرکاری نوکری کی تاہم 2001 میں اداکاری کا پیشہ اختیار کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا اور ترک شوبز انڈسٹری کو لاتعداد مقبول ترین فلم و ڈراموں سے نوازا لیکن عالمی شہرت انہیں ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل سے ملی۔
ترک سیریز کے سیزن 2 سے انٹری دینے والے ارتک بے نے مرکزی کردار ارطغرل غازی کے وفادار ساتھی اور کائی قبیلے کے بہترین طبیب کا کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ارتک بے کے کردار کو اتنی پذیرائی ملی کہ وہ سیریز کے سیزن 5 تک جڑے رہیں اور اپنی جانداری ادارکاری سے ڈراما میں جان ڈالتے رہیں۔
انہوں نے جنوری 2021 میں ارطغرل غازی کے بامسی کے ساتھ پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب پیار اور محبت سمیٹی۔ 51 برس کی عمر میں آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر پر ترک سمیت پاکستانی مداح بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور ڈراما ارطغرل غازی میں ان کی شاندار فنی صلاحیتوں کو یاد کررہے ہیں۔
May ALLAH rest his soul in peace and give enough strength to his family and friends to cope with this huge loss. Ameen
Have met him a couple of times – he was a great person and a great artist. Indeed a huge loss to Turkish ent industry. @AyberkPekcan #DrArtukBey https://t.co/5Del7MBa48— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 24, 2022
Sad news for Ertugrul fans😌
Ayberk pakcen aka Artuk bay lost his life to cancer. #magfirah #ErtuğrulGazi pic.twitter.com/CV3DztSaRe— Fayaaz Takkar (@yi_kus_andrabi) January 24, 2022
Discussion about this post