اسپین میں ہر سال بدمست اور خونخوار بیلوں کے ساتھ تنگ گلیوں میں دوڑنے کا مقابلہ سجتا ہے۔ جس میں دور دور سے سیاح آتے ہیں۔ ہسپانوی صوبے کاسٹیلون میں اس سالانہ تہوار کے موقع پر اُس وقت ہر کوئی اداس ہوگیا، جب بیلوں کے ساتھ دوڑتے ہوئے ایک شخص کو بیل کی ٹانگ اس قدر بھرپور انداز میں لگی کہ وہ خون میں نہا گیا۔ امدادی کارکنوں نے اسپتال پہنچایا لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر 55برس کا شخص چل بسا۔اس حادثے کے بعد اب فی الحال اس تہوار کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ مقامی فلاحی تنظیموں کا اب یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ جان جوکھم میں ڈالنے والی اس خونی دوڑ کو بند ہونا چاہیے۔ جس میں بدمست بیلوں کے پیروں تلے کچل کر کئی افراد زخمی بھی ہوتے ہیں اور کچھ اس جہاں سے کوچ کرجاتے ہیں۔
Discussion about this post