پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف لینے کا معاملہ بالاخر طے پا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہفتے کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف ساڑھے گیارہ بجے حلف لیں گے۔ جسٹس جواد حسن نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت کو وقت گزر چکا ہے، کیسے سن سکتے ہیں؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل اشتراوصاف علی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے قوانین کے مطابق بنیادی حقوق کے لیے وقت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
جسٹس جواد حسن کے مطابق کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ عدالتی حکم کو نہ مانے۔ وکیل اشتر اوصاف علی نے کہا کہ حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ گورنر پنجاب آئین پر عمل نہیں کررہے۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کو نہیں مانا جارہا۔ یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائئی کورٹ سے تیسری بار رجوع کرنے کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ جسے بعد میں اسے سنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں اب کل دن میں ساڑھے گیارہ بجے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ حمزہ شہباز کا حلف لیں۔
Discussion about this post