وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو گرین پاکستان ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پودا لگا کر قومی فریضہ انجام دیں۔ عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے کہا گیا کہ وہ پودا لگانے کے ساتھ اپنی تصاویر متعلقہ علاقوں کے واٹس ایپ نمبرز پر روانہ کریں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے بذریعہ ٹوئٹ ان نمبرز کو بھی پیش کردیا ہے، جو کہتے ہیں کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کا ہیش ٹیگ بنانا ہوگا۔ ساتھ ساتھ اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی ایکشن چمپین بنتا جارہا ہے۔ کیونکہ جہاں دنیا کا سب سے بڑا سو کنال پر میاواکی جنگل آباد ہو رہا ہے وہیں ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بھی توڑنے کی تیاری ہورہی ہے۔ نظر یہی آرہا ہے کہ شجر کاری کے ایک ایک کرکے سبھی ریکارڈز پاش پاش ہونے جارہے ہیں ۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 سال بعد پاکستان کا دورہ
اکتوبر میں پھر سے پاکستان کے کرکٹ کے میدان غیر ملکی ٹیم کے ایکشن سے سج جائیں گے۔ انگلینڈ کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں 2005 کے بعد دوبارہ پاکستانی میدانوں کی شان بڑھانے کے لیے پہنچ رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش ٹمیں 9 اکتوبر کو پاکستان کی مہمان بنیں گی ۔ 13 اور پھر 14 اکتوبر کو راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں مینز اور ویمنز ٹیموں کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کا دنگل سجے گا۔
انگلش ویمنز کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ میچوں میں بھی پاکستان کا مقابلہ کرے گی اور یہ میچز 17 ، پھر 19 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔ انگلش مینز ٹیم اوون مورگن اور ویمنز ٹیم ہیتھرنائٹ کی قیادت میں پاکستان آرہی ہیں۔
Discussion about this post