جب فیلڈرز کیچ چھوڑ رہے ہو، بالرز شارٹ پچ اور فل ٹاس گیندیں کرائیں، جب کھلاڑی گیند کے تعاقب میں ایسے بھاگ رہے ہو، جیسے خود ان کا دل چاہ رہا ہے کہ وہ باؤنڈری پار کرجائے،تو خیال آتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ ایسی کارکردگی کوئی آئی سی سی کی کوئی ایسوسی ایٹ ٹیم کرے تو بات ہضم ہوتی ہے لیکن جب یہی کچھ افغان کرکٹ ٹیم میدان میں کرے تو سوالات اٹھتے ہیں۔ بالخصوص ایسے میں جب اسی ٹیم نے پاکستان کو کم ہدف کے تعاقب میں بھی باندھ کر رکھا تو شک ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان کپتان محمد نبی جو پورے ایونٹس میں جنہوں نے متاثر کن بالنگ سے مخالف بلے باز کو پریشان رکھا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں صرف ایک اوور کرایا۔ اندازہ لگائیں کہ بھارت نے آخری 24گیندوں پر 74رنز بنائے۔
میچ سے پہلے کہا جارہا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم کی جس نوعیت کی فارم ہے۔ وہ باسانی بھارت کو زیر کرلے گی لیکن ابوظہبی میں جس طرح کا اُس نے کھیل دکھایا، اُس کو دیکھ کر صاف ہورہا تھا کہ مقاصد کچھ اور تھے ۔ کچھ کے مطابق بھارت کی رن اوسط بہتر کرنی ہے، تاکہ کسی نہ کسی طرح سیمی فائنل میں جانے کی راہیں ہموار ہوجائیں۔ اسی بنا پر افغانستان اوربھارت کے اس میچ کو سوشل میڈیا پر ’فکسڈ‘ قرار دیا جارہا ہے۔ بالخصوص ٹاس کے وقت کی کوہلی اور محمد نبی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیامیں گردش میں ہے، جس میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوہلی نے نبی سے کہا کہ وہ پہلے فیلڈنگ کریں۔ اسی طرح افغان کرکٹ ٹیم نے اپنی 2اہم ایمپائر ریووز جس طرح ضائع کیے وہ بھی قابل ذکر ہے ۔ جبھی صارف عامر افتخار نے اس میچ کو اسکرپڈ قرار دیا۔
What a scripted #Cricket match…!#INDvsAFG #Fixed #T20WorldCup pic.twitter.com/sI1GjCyKIk
— Amir Iftikhar (@AmirIftikharPak) November 3, 2021
علینہ سید نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ وہ افغان کرکٹر ز کے لیے ایکٹنگ اکیڈمی کھولیں تاکہ وہ اچھی اداکاری کرسکیں۔
#ICC please Open Acting Academy for the cricketers too #Afghanistan is looking funny while acting 😁#INDvsAFG #fixed https://t.co/IlhbgFaew3
— Alina Syed (@AlinaSy25334715) November 3, 2021
صار ف جمیل نے راشد خان کی میم بنا کر لکھا کہ آج میچ ہارجائے یہ اہم نہیں آئی پی ایل کا کنٹریکٹ محفوظ رہے گا یہ اہم ہے۔
#fixed
Basically #Fixed #Fixing #INDvsAFG pic.twitter.com/vqOxlw6kFe— Jameel NaiCh๛ (@jAmEel_hu_yawr) November 3, 2021
ایک اور صارف سمیع خان نے افغان ٹیم کی اوور ایکٹنگ کو ہدف بنایا ہے۔
#INDvsAFG #fixed #fixing pic.twitter.com/fsH4xQuXDC
— Sami خان 🇵🇰 (@Sami_N_3) November 3, 2021
خان حیات نے افغان کھلاڑیوں کی مبینہ طور پر جان بوجھ کر خراب فیلڈنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے لکھا کہ کیسے فکسر ز میچ فکسڈ کرتے ہیں۔
This is how fixers play #Fixed match. #INDvsAFG pic.twitter.com/9Db1XfkrBN
— Khan Hyyatt (@KhanHayatPathan) November 3, 2021
ایک صارف نے اس میچ کو 100فی صد فکسڈ قرار دیا ہے۔
100% this match is fixed,#fixed pic.twitter.com/PCGLvqn91F
— Meemer Bhai (@ahxanjamil3) November 3, 2021
داور خان یوسف زئی نے کوہلی اور نبی کی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
Virat telling Nabi "you will bowl first”
Its an orignal video from icc
If this is not fixing then what it #fixed#YOUWILLBOWLFIRST#INDvsAFG pic.twitter.com/z1ASuXLhkF— Dawar khan yousafzai (@Dawar83847074) November 3, 2021
شعیب آرائیں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے، وہ اس میچ کا نوٹس لے۔
This match are #fixed ICC take notice
— Shoaib Arain (@ShoaibsArain) November 3, 2021
ایک صارف کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم نے افغان عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ بیشتر صارفین کا یہ ماننا ہے کہ صرف بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم نے جان بوجھ کر ناقص کارکردگی دکھائی۔
India fixed this match to get back in t20 ..!! They scored 210 so they can beat 2 teams (new Zealand and afghanistan ) in run rate .. no wonders which country from they are 😒😒 but afghanistan 🇦🇫 should play the way the played towards Pakistan 🇵🇰 #shame #INDvsAFG
— RUZEENA💜 (@lostgirlRUZENA) November 3, 2021
جو کھیل کے ساتھ کھلواڑ ہے، جس پر افغان کھلاڑیوں پر مکمل طور پر پابندی لگنی چاہیے۔
Situation rn:#INDvAFG pic.twitter.com/3inIVSNO0Y
— Malaika shah (@malaikaliciouss) November 3, 2021
کیا آئی سی سی ایکشن لے گا؟
اس بات سے دنیا واقف ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی اثر و رسوخ اس قدر ہے کہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں پر مشکوک میچز کھیلنے کا الزام لگ چکا ہے لیکن آئی سی سی نے کچھ نہیں کیا۔ 2019کے عالمی کپ میں محض پاکستان کا سیمی فائنل میں راستہ روکنے کے لیے بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا لیکن آئی سی سی نے اس حوالے سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اسی طرح بھارت کو اسی عالمی کپ میں سیمی فائنل تک رسائی دلانے کے لیے افغانستان نے جیتی ہوئی بازی بھارت کے حق میں کردی تھی۔
افغان ٹیم واقعی جان بوجھ کر کیوں ہارے گی؟
کرکٹ پنڈتوں نے اسے آئی پی ایل کا نتیجہ قرار دیا، اس بات سے افغان کرکٹرز بھی بخوبی واقف ہیں کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ان کے مستقبل پر گہرے سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ وہیں افغان کرکٹ ٹیم میں بھارت کا عمل دخل کچھ زیادہ ہی ہے۔
Discussion about this post