کرکٹ بورڈ کے نئے تعینات چیئرمین میر ویس اشرف کے مطابق افغان خواتین کھلاڑیوں کے کرکٹ کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں۔ وہ اپنا یہ شوق پورا کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ ان کی تمام تر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ میر ویس اشرف کے مطابق افغان لڑکیاں معمول کی بنیاد پر کرکٹ کھیلیں گی۔ آئی سی سی کی ضروریات کو افغان کرکٹ بورڈ نے اہمیت دی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال ہم افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک گروپ تشکیل دے رہے ہیں، جو اس بات کا جائزہ لے گا کہ کن شعبوں میں ہم دیگر ممالک سے پیچھے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے سے متعلق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب آسٹریلیا نے افغان مردوں کی ٹیم کا دورہ محض اس لیے موخر کردیا کیونکہ افغانستان میں خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی تھی۔
Discussion about this post