اسلام آباد میں افغانستان کی تشویش ناک معاشی صورتحال پر اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کی۔اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کو عالمی برادری کی طرف سے حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔ مسلم امہ کی اجتماعی آواز بن کر ہی افغان بھائیوں کی فوری انسانی اور سماجی و مالی ضروریات کو پورا کرنے میں او آئی سی اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔
Group Photo of Prime Minister @ImranKhanPTI and OIC Delegates at 17th Extraordinary Session of the OIC Council of Foreign Ministers.#OIC4Afg #OICinPakistan pic.twitter.com/IHDPZASieD
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 19, 2021
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو خوراک کی کمی، معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے لیے اصلاحات اور مدد کی ضرورت ہے، جو اسلامی ممالک کے تعاون سے پوری کی جاسکتی ہے۔ اُنہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی دعوت پر 20ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ غیرمعمولی جلاس ہے، جس کی انتہائی کم عرصے میں پاکستان نے میزبانی کا انتظام کیا ہے۔
Discussion about this post