افغان طالبان نے داعش کے خللاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ افغان طالبان نے پیر کی صبح تک قندھار صوبے کے چار اضلاع میں آپریشن کیا۔ بقول قندھار پولیس سربراہ عبد الغفار کہ چار دہشت گرد جن کا تعلق داعش سے تھا وہ اس آپریشن میں مارے گئے جبکہ 10 دہشتگردوں کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔ ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو دھماکے سے بھی اڑایا تھا۔ اس کے علاوہ اس آپریشن میں تین شہری بھی جان سے گئے۔ افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی داعش خراسانی گروپ بہت فعال ہوگیا ہے اور حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں باقائدگی ملوث رہے ہیں ان کے خلاف آپریشن نا گزیر ہو گیا تھا کیونکہ اس گروپ نے اپنی کابل، جلال آباد، کندوز، کاندھار اور کابل میں اپنے ٹھکانے بنالیے ہیں۔ داعش کا گروپ حالیہ مہینوں میں مسجدوں پر دھماکے کا بھی ذمہ دار رہا ہے جس میں لگ بھگ 100 سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں۔
Discussion about this post