الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزاموں پر اپنا ردعمل دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کررہے ہیں اور اس تناظر میں وہ کسی کو جواب دہ نہیں۔ کوشش ہوتی ہے کہ شفاف الیکشن ہوں اور اس کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان پرواضح کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف عمل ہیں۔ ادھر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کوحکم دیا ہے کہ وہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنائیں۔ اسلحہ برادر والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post