پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا بل منظور ہوگیا جس کے تحت ووٹ دینے کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کروادی گئی ہے۔ بل کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ ڈالیں، آج سے دو ماہ پہلے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے خود ڈیمانسٹریٹ کرکے بتایا کہ کیسے ای وی ایمز کا ایک ووٹر استعمال کرسکتا ہے۔ تو سب سے پہلے آپ کو کرنا یہ ہے کہ جب آپ الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ جایئں گے تو سب سے پہلے آپ کو اپنا شناختی کارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے کو دیں گے۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد پھر آپ اپنا آئی ڈی کارڈ پریزائیڈنگ آفیسر کو دیں گے جو آپ کا آئی ڈی کارڈ چیک کرنے کے بعد مشین کو کلیئر کرتے ہیں اور پھر آپ کے سامنے اس مشین پر بہت سارے انتخابی نشان اور آپ کے حلقے کے نمائندے آجائیں گے۔ مشین اے ٹی ایم مشین ہوگی جس پر آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی پسند کی جماعت کے نمائندوں کو بٹن پریس کرکے ووٹ دیں گے، جس پر آپ کو ایک پرچی موصول ہوگی، اس پرچی پر آپ کے پسندیدہ امیدوار کا نام اور انتخابی نشان ہوگا جس کو آپ نے ابھی ابھی ووٹ ڈالا تھا۔ پھر اسی پرچی کو آپ الیکشن کمیشن کی طرف سے موجود ڈبے میں ڈالیں گے۔
انتخابات کے اختتام کے وقت پریذائیڈنگ افسر مشین کو کلوز کرنے کے بعد رزلٹ کا بٹن دبائے گا، جس پر افسر کو ایک پرچی موصول ہوگی جس میں ووٹنگ کی تمام تر معلومات ہونگی۔
اس کے بعد پریزائیڈنفگ افسر اور پولنگ اسٹیشن پر موجود اور ایلکشن کمیشن کے نمائندے اپنے دستخط سے رزلٹ پر مہر لگائیں گے۔ مزید یہ کہ ایک خاص قسم کی ایپلیکیشن صرف پریذاڈئینگ افسر کے موبائل فونز کے لیے بنائی جائے گی جو ای وی ایم مشیں پر موجود کیو آر سے اسکین کرے گا اور اس کے موبائل پر بھی وہی رزلٹ آجائے گا جو اس پرچی میں ہوگا۔
بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے جو مشین پر موجود ہوگی الیکشن کمیشن کو فوری رزلٹ بھیج دیا جائے گا جو کلو بائٹس کی فائل ہوگی اور جو سیکنڈز میں بھیج دی جائے گی جس سے امید یہ ہے کہ ماضی کی طرح سسٹم نہیں بیٹھے گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص چاہے کہ اسی طرح کی پرچی بنائے تو وہ بعد میں آڈٹ کے ذریعے معلوم ہوجائے گا کہ کیا وہ پرچی اسی پولنگ اسٹیشن کی ہے یا ہے بھی نہیں۔ وہ ایسے معلوم ہوگا کہ اس پرچی کے پیچھے ایک بار کوڈ ہوگا جب اسے اسکین کیا جائے گا تو وہ بتادے گا کہ یہ ووٹ کہاں ڈالا گیا ہے اور کس وقت ڈالا گیا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:
Discussion about this post