امریکی ریاست ٹیکساس میں کووڈ ویکسین کی جبری خوراک لینے پر بالکل پابندی لگادی ہے۔ یہ اعلان ٹیکساس کے گورنر نے اپنے ٹوئیٹراکاؤنٹ سے کیا۔ گریگ ایبٹ نے مزید ٹیکساس میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو بھی پابند کیا کہ وہ اپنے ملازمین کی جبری برطرفی نہیں کراسکتے اگر وہ کوویڈ کی ویکسین لگانے میں دلچسپی نہیں رکھتے یا کسی حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔ البتہ ریپبلیکن گورنر نے ویکسین کی افادیت سے انکار نہیں کیا اور اسے کوویڈ کے خلاف موثر انداز مانا ہے مگر ان کے بقول امریکی جمہوری اصول کے مطابق کسی بھی شخص کو “Vaccine Mandate” نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس نے اس اقدام کو سیاسی قرار دیا ہے اور ریپبلیکن گورنر پر لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگایا یے۔ خاص طور پر جب پچھلے ہی میہنے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی وفاقی ادارے یا نجی کاروبار کرنے والی کمپنیاں پر لازم کیا تھا کہ 100 یا اس سے زائد لوگوں پر لازم تھا کہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فرد واحد کا ویکسین کی خوراک نہ لگانے کے فیصلے کو مذہبی عقائد، کوئی بھی طبی وجہ، کوویڈ سے صحتیابی یا کسی وجہ کے بغیر کی توجیہات پر جائز قرار دیا ہے۔
I issued an Executive Order prohibiting vaccine mandates by ANY entity in Texas.
I also added the issue to the Special Session agenda.
The COVID-19 vaccine is safe, effective, & our best defense against the virus, but should always remain voluntary & never forced. pic.twitter.com/8hHHLyebCk
— Greg Abbott (@GregAbbott_TX) October 11, 2021
Discussion about this post