شہباز شریف نے نون لیگ کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کسی صورت قبل از وقت انتخابات نہیں کرائی گی۔ الیکشن تبھی ہوں گے جب آئینی مدت پوری ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ موجودہ حکومت پہلے انتخابی اصلاحات کرائے گی اور اس معاملے میں سبھی کا اتفاق ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ دیا کہ آئی ایم ایف سے شرائط مکمل ہوچکی ہیں، اگر کوئی اور شرط نہ لگی تو معاہدہ ہوجائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 300 روپے پیٹرولیم لیوی کا معاہدہ کرکے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا۔ عمران حکومت کو شکست قریب نظر آنے لگی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دن ورات ایک کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
Discussion about this post