بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ہندوتوا کے خلاف آواز بلند کرنے والی ایک اداکارہ سویرا بھاسکر بھی ہیں۔ جو جہاں مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھاتی ہیں وہیں انتہا پسند مودی سرکار کے خلاف مختلف احتجاج اور مظاہروں میں نمایاں رہتی ہیں۔ ظلم اورناانصافی پر ڈٹ کر بولنے والی سویرا بھاسکر کو ڈرانے اور دھمکانے کا ایک اور سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ سویرا بھاسکر کو قتل کی دھمکی سے بھرا ایک خط ملا ۔ اداکارہ کے گھر پر آنے والے اس خط میں کہا گیا ہے کہ سویرا بھاسکر حد سے زیادہ بڑھتی جارہی ہیں اور اگر انہوں نے خود پر قابو نہیں رکھا تو ان کا انجام موت ہی ہوگا۔ سویرا بھاسکر نے ہندی میں لکھے اس خط کو ممبئی پولیس کے حوالے کردیا ہے جو اس کو روانہ کرنے والے کو تلاش کررہی ہے، وہیں پولیس نے سویرا بھاسکر کے گھر کے باہر سیکوریٹی میں اضافہ کردیاہے۔
Discussion about this post