اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور ہالی وڈ سپر اسٹار انجیلنا جولی نے سوشل میڈیا پر ایک افغان طالبہ کا خط شئیر کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق اس خط میں اس لڑکی نے اس بات کا افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگست سے دوبارہ اسکول کا رخ نہیں کرسکی۔ انجیلنا جولی نے افغان طالبہ کی
شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبہ بس یہی چاہتی ہے کہ پھر سے اسکول کھل جائیں اور اس کی ادھوری تعلیم کا سلسلہ بحال ہو۔ اس سلسلے میں افغان طالبہ نے انجیلنا جولی سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Discussion about this post