جی ہاں معروف پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے انسٹا گرام پر ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فوٹو شیئرنگ موبائل ایپ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 ملین ہوگئی ہے جس پر وہ انتہائی خوش اور اپنی اہلیہ کے شکر گزار نظر آ رہے ہیں۔
انسٹا پر کتنے فالوورز؟
سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک اور اپنے مداحوں و فالورز کے ساتھ رابطے میں رہنے والے یو ٹیوبر زید علی نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اس خبر سے آگاہ کیا۔ زید علی کی جانب سے 3 ملین فالورز ہونے کی خوشی مناتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویریں اور انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔
زید علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ، اپنے مداحوں اور اہلیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
کامیابی اہلیہ کے نام
زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ کامیاب تھے مگر اس سفر کے دوران وہ کئی بار ہار مان کر بیٹھ گئے تھے مگر انہیں اُن کی اہلیہ نے ہی ہمت دلائی اور وہ آج یہاں تک پہنچے ہیں، اُن کے مشکل وقت سے متعلق کوئی نہیں جانتا مگر اُن کی اہلیہ جانتی ہیں۔
زید علی نے اپنی اس کامیابی کو اپنی اہلیہ کے نام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر باندھتے ہیں، وہ جب بھی اپنی کسی کامیابی کی وجہ اپنی اہلیہ کو ٹھہراتے ہیں تو لوگ اُن سے کہتے ہیں کہ آپ تو شادی سے پہلے سے ہی کامیاب تھے۔
دوسری جانب اُن کا اپنی اہلیہ سے متعلق مزید کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اُن کی اہلیہ ہمیشہ اپنی خوشیوں پر اُن کی خوشیوں کو ترجیح دیتی ہیں، کوئی بھی یمنیٰ کی قربانیوں کے بارے میں نہیں جانتا مگر وہ سب جانتے ہیں، اسی لیے وہ یمنیٰ سے اتنا پیار کرتے ہیں۔
کامیابی کا سفر کیسے شروع ہوا
واضح رہے کہ زید علی اور یمنی کی شادی سال 2017ء میں کینیڈا میں ہوئی۔ زید علی نے یوٹیوب پہ اپنی چھوٹی چھوٹی کامیڈی ویڈیو سے شہرت پائی۔اور یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ خود ایک کم عمر نوجوان اور طالب علم تھے۔اور اس وقت یوٹیوب پہ اس طرح کی ویڈیو بنانے والے وہ واحد پاکستانی تھے۔اندرون اور بیرون ملک ان کی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ان کے فین لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ وہ ایفا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ۔
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
Discussion about this post