پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی انڈین آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے روک دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کو ٹریک کرنے کا 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے، یہ پاک بحریہ کی قابلیت اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کےلیے پاکستانی حدود میں بھیجا، پاک بحریہ نے مسلسل چوکنا رہتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی، موجودہ سیکیورٹی ماحول اور مشق سی سپارک کے دوران بھارت کی جانب سے جاسوسی کا امکان تھا۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ اقدام کے پیش نظر سخت نگرانی کی جارہی تھیں۔ جس کی وجہ سے پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ فوری حرکت میں آیا،یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین بھارتی آبدوز کلواری کا سراغ لگایا اور اسے روکا۔
Discussion about this post