لاہور کے علی ٹاؤن اورنج لائن اسٹیشن میں 5 روز سے پھنسی بلی آخرکار ریسکیو کرلی گئی۔ بلی بحفاظت نیچے اتارنے کے لیے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کرین کا استعمال کیا کیونکہ اورنج ٹرین ٹریک پر 2 سے اڑھائی میگاواٹ کی بجلی چلتی ہے جس کے باعث کرنٹ لگنے کا خدشہ تھا، ریسکیو عملے کے مطابق بلی کو نکالنے کیلئے ٹرین کو رکوانا پڑے گا اور اس کیلئے انتظامیہ سے بھی اجازت لینا پڑے گی پھر ہی بلی کو وہاں سے نکالا جا سکے گا۔ تاہم کئی گھنٹوں کی جسمانی اور ذہنی مشقت کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بلی کو بحفاظت نیچے اترا اور اسے اینیمل ریسکیو اور شیلٹر ادارے کے سپرد کردیا۔
ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار کے مطابق بلی چھلانگ لگا کر پلر کے اندر چلی گئی اور راستہ نہ ہونے کے باعث5 روز سے پلر میں پھسنی رہی تھی جس کی وجہ بلی بھوک و پیاس سے نڈھال ہوچکی تھی، سخت سردی میں ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے بھی معصوم جاندار کی حالت لاغر ہوچکی تھی جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل ہوگیا ہے۔
Discussion about this post