آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میں کینگرو کپتان پیٹ کمنز کے لیے یادگار بن گیا۔ جنہوں نے صرف31رنز دے کر 5انگلش بلے بازوں کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔ ٹاس تو انگلینڈ نے جیتا تھا اور بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ارادہ اُس وقت بری طرح ناکام ہوگیا، جب صرف مہمان ٹیم نے کھاتہ بھی نہیں کھولا تھا کہ اُس کے اوپنر برنز چلتے بنے۔ جس کے بعد انگلش ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کے طرح بکھرتی رہیں۔
فاسٹ بالر اور کپتان پیٹ کمنز نے تو انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ انگلینڈ کی ٹیم صرف147رنز پر آؤٹ ہوئی۔ جبکہ نمایاں اسکورر انگلش کپتان جوز بٹلر 39رنز بنا کر رہے۔ پیٹ کمنز کے علاوہ مچل اسٹارک اور جوز ہزل ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ ایک وکٹ کیمرون گرین کے حصے میں آئی۔ کم روشنی کے باعث جلد ی پہلے دن کا کھیل ختم کرنا پڑا اور جمعرات کو میزبان بلے باز بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ یاد رہے کہ بطور آسٹریلوی کپتان کسی بھی ایشز سیریز میں 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے کا کارنامہ پیٹ کمنز نے 50 سال کے بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل1962 میں رچی بینوڈ نے ایک اننگ میں 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔
Discussion about this post