منی لانڈرنگ میں حریم شاہ کو ہوشیاری گلے پڑگئی، اپنے ہی بات سے یوٹرن لے لیا۔ ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا تاہم میڈیا پر خبر نشر ہونے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کے بعد حریم شاہ نے اپنے دعوے سے انکار کردیا ساتھ ہی ساتھ ایف آئی اے کے خوف سے ایسے ڈر گئی کہ بھاری رقم والی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے فوری ڈیلیٹ کردی اور معافیاں مانگنے لگیں، ٹاک ٹاکر حریم شاہ کا اب کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نے بس ایسے ہی بنائی تھی، میں پاکستان سے کوئی رقم لے کر نہیں گئی۔ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی اور نہ مجھے اس کے بارے میں انفارمیشن ہے۔ منی لانڈرنگ والے بتا کر نہیں کرتے۔
Hareem Shah who had earlier claimed that she smuggled currency now says she does not know anything about money laundering and was kidding#NayaDaur #HareemShah https://t.co/WcnnBp9LSC pic.twitter.com/qES0I4XRAl
— Naya Daur Media (@nayadaurpk) January 12, 2022
حریم شاہ کی بیان مکرنے کی ویڈیو ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات شروع کرنے کے بعد سامنے آئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ویڈیو میں حریم شاہ بھاری رقم منتقلی کا انکشاف کر رہی ہیں، ان کے خلاف فارن ایکس چینج قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post