کراچی کی سیشن عدالت میں رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ پر کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ایک سماجی تنظیم نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ معمولی تنازعہ پر دانیہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کے خلاف ایف آئی اے سخت کارروائی کرے اور دانیہ شاہ کو سزا دی جائے۔ درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ ملک کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔
Discussion about this post