ترک صدر طیب اردگان اپنی رہائش گاہ سے ہوائی اڈے کا رخ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ایک موڑ پر پہنچے تو ٹریفک اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اسی دوران مخالف سمت سے ایک ایمبولینس کسی مریض کو لے کر اسپتال جارہی تھی۔
طیب اردگان کا قافلہ اُس وقت تک انتظار کرتا رہا، جب تک ایمبولینس نہ گزری۔ ترک صدر انتہائی تحمل مزاجی اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پروٹوکول عملے کے ساتھ منتظر رہے اور جب ایمبولینس روانہ ہوئی تبھی ترک صدر نے انقرہ جانے کے لیے ہوائی اڈے کا رخ کیا۔ طیب اردگان کے یوں صدر ہوتے ہوئے ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے اپنے قافلے کے ساتھ رکنے پر سبھی نے اُن کی تعریف کی ہے۔ بیشتر کا کہنا ہے کہ طیب اردگان نے ایک مہذب اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیا۔
پہلے ایمبو لینس پھر صدر کی گاڑی، ترک ٹریفک آفیسر نے ایمبولینس کے لئے صدر ایردوان کے قافلے کو روک دیا، پہلے ایمبولینس کو راستہ دیا پھر صدر ایردوان کے قافلے کو جانے کی اجازت دی۔https://t.co/JlFGtEieFt#RecepTayyipErdogan #Erdogan #ambulance #turkey #president #VIPProtocol #Taar pic.twitter.com/E7mZKPhGhO
— Taar (@taar_tv) November 24, 2021
Discussion about this post