ہفتہ وار نئی آئی سی سی رینکنک جاری کی گئی جس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم پھر سے اپنی پہلی پوزیشن واپس لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پچھلے ہفتہ کی رینکنگ میں بابر اعظم پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے تھے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کے ساتھ 158 رنز کی شراکتداری قائم کی اور 53گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم نے اپنا کھویا ہوا تاج واپس پالیا، بابر اعظم کے ساتھ اس فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں تو تیسری پوزیشن پر پاکستانی اوپنر محمد رضوان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
🔹 Babar Azam surges to the 🔝
🔹 Mohammad Rizwan into the top three 🔥Significant gains for Pakistan batters in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings 👉 https://t.co/hBFKXGWUp4 pic.twitter.com/qqUfYsFGkA
— ICC (@ICC) December 22, 2021
دوسری جانب ٹیسٹ بیٹنگ ریکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انھیں یہ پہلی پوزیشن دونوں ایشز میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر اور آسٹریلیا کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ملی۔ 912 پوائنٹس کے ساتھ مارنوس لیبسشینگ نے انگلینڈ جوروٹ کو مات دے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے اور جوروٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔
🔝 Labuschagne dethrones Root
💪 Starc makes significant gainsAustralia stars shine in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings.
👉 https://t.co/DNEarZ8zhm pic.twitter.com/W3Aoiy3ARP
— ICC (@ICC) December 22, 2021
ٹی ٹوئنٹی بالنگ کیٹیگری میں اسپین بالر شاداب خان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ٹیسٹ ریکنگ بالنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق آل راؤنڈر کیٹیگری کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں پاکستانی عماد وسیم شامل ہیں جن کا آٹھواں نمبر ہے۔
Discussion about this post