ٹرمینٹر فیم اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوازینگرکی اہلیہ ماریہ نے طلاق کے لیے 2011میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔ان کا مدعا یہ تھا کہ شوہر کے ساتھ وہ نبھا نہیں پارہیں۔ دونوں میں شدید نوعیت کے اختلافات ہیں۔ دونوں کی شادی کو لگ بھگ25سال کا عرصہ بیتا تھا۔ماریہ اور آرنلڈ کی پہلی ملاقات 1986میں ایک صحافی کے ذریعے ہوئی۔ ماریہ کا موقف تھا کہ آرنلڈ کے ایک خاتون سے تعلقات ہیں اور اُن سے ایک بچہ بھی ہے۔جس کا اعتراف خود آرنلڈ نے بھی کیا۔
ماریہ اور آرنلڈ کے درمیان طلاق کے اس مقدمے میں جائیداد کے تصفیے نے 10سال کا عرصہ لگایا، جبھی اب جا کر آرنلڈ شیوازینگر اور ماریہ کے درمیان باضابطہ طلاق ہونے کا فیصلہ سنایا گیا، آرنلڈ نے ماریہ کے بیشتر مطالبات کو قبول کرلیا۔آرنلڈ کے 4بچے ہیں۔ گو کہ 2011میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا گیا لیکن اس دوران ماریہ اور آرنلڈ کے تعلقات برقرار رہے۔
دونوں نے بچوں کے ساتھ کئی تعطیلات بھی گزاریں۔ آرنلڈ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے تکلیف دہ مرحلہ ہے لیکن وہ ذہنی طور پر اس کے لیے برسوں سے تیار تھے۔ ایک دہائی بعد ہی صحیح کم از کم فیصلہ تو ہوا۔
Discussion about this post