میرپور خاص سے خاص طور پر میچ دیکھنے والے واصف نے دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔
Is performance ka #LevelHai 🕺🏼
Apni moves ka bhi level dikhaen. Use this sound to get featured: https://t.co/CXbCtGVEw1#HBLPSL7 l #PZvIU l #KhelegaPakistan l #AgayDekh pic.twitter.com/WegyJbC7DI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
سوشل میڈیا پر واصف کا پی ایس ایل کے آفیشل سونگ پر رقص تھا ہی ایسا کہ ہر جانب ہورہی ہے ان کی واہ واہ ، ہر کوئی ان کے ڈانس موز کی کررہا ہے تعریف۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں چند سکینڈز کے رقص نے واصف کو سب کی توجہ کا مرکز بنادیا۔ کیمرہ مین نے بھی فل کوریج دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واصف کا تعلق میرپورخاص سے ہے لیکن ہیں وہ کراچی کنگز کے سپوٹر اور پی ایس ایل کے ہر میچ کو کرنا چاہتے ہیں فل انجوائے اسی لیے میر پور خاص سے پرواز لیکر ڈائریکٹ کراچی نیشنل اسٹیڈیم پر لینڈ کرگئے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔
واصف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سپورٹ کررہا ہوں۔ کوئی بھی میچ جیتے ، لیکن جیت تو پاکستان ہی ہوگی۔ انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز فل جذبے کے ساتھ کھیلے۔ اپنے رقص پر تبصرہ کرتے ہوئے واصف کا بولنا تھا کہ وہ ہر طرح کا رقص کرسکتے ہیں۔ چاہے بلوچی ہو یا پھر بھنگڑا۔ واصف کی یہ رقص کی یہ ویڈیو لاکھوں کی تعداد میں یوزر دیکھ چکے ہیں۔ جو ان کے سمجھیں دیوانے ہوگئے ۔
Discussion about this post