وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ اُن کا کہنا تھاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں، بلکہ یہ تو برسوں تک الیکشن میں دھاندلی کا واویلا ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے۔ یہاں تک کہ سینیٹ کے الیکشن میں جہاں 1500ووٹ ہوتے ہیں، وہاں بھی دھاندلی کی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے جو بھی حکومت میں آتا ہے وہ اس تنازعے کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھاتا۔ کیا ہم کو اب ایسے ہی ساری زندگی رہنا ہے، کوئی تبدیلی نہیں کرنی؟ آخر کیا وجہ ہے کہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور نہیں مچتا۔ہم اس سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور اسی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے ای وی ایم کا استعمال کے لیے کام کررہے ہیں۔
"ای وی ایم مشین پاکستان کے انتخابی عمل کا بڑا مسئلہ حل کر دے گی،”
وزیراعظم عمران خان کا پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب pic.twitter.com/GCDCkm4oaw
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 22, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر کہا کہ اس سسٹم کی مخالفت وہی کررہے ہیں، جو اس کرپٹ سسٹم کے ذریعے پاور میں آتے ہیں۔ ای وی ایم تو سب سے زیادہ آسان ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام جانیں کون لوگ ہیں جو اس ملک کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔
Discussion about this post