امارتی خاتون فلم میکر نائلہ آلخاجہ اور بھارتی موسیقار اے آر رحمان ایک نئی فلم ” باب ” میں یکجاں ہورہے ہیں۔ جس کے لیے اے آر رحمان مدھر اور موسیقی ترتیب دیں گے۔ کہانی گھومے گی ایک ایسی خاتون کے گرد جو اپنی جڑواں بہن کی پراسرار موت کا اصل راز جاننے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہے۔ خاتون فلم میکر کا ارادہ ہے کہ ” باب ” کی عکس بندی مارچ 2023 میں شروع کی جائے اور اس کے لیے مقام متحدہ عرب امارات ہوگا۔ فلم میں خلیجی ریاستوں کے فنکار شامل ہیں۔
نائلہ آلخاجہ مشہور خاتون فلم میکر ہیں۔ جن کی 2020 میں ” دی شیڈو” نمائش پذیر ہوچکی ہے۔ وہ زیادہ تر ڈروانی فلمیں بنانے میں شہرت رکھتی ہیں۔ جن کا خیال ہے کہ اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ اب دونوں مل کر ایک ایسی فلم تخلیق کرنے جارہے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہی نہیں بھارتی فلم بینوں کے لیے دلچسپی سے کم نہیں ہوگی۔
Discussion about this post