پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ٹیم کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اُن کے نزدیک 2021 کا بہترین اور یادگار لمحہ وہ تھا، جب پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ بابراعظم کے مطابق یہ میچ صرف اس سوچ کے ساتھ کھیلا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوچکا، وہ بھول کر اب ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔
بابراعظم نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ٹیم نے کلینڈر ائیر کو کامیابی کے ساتھ ختم کیا ہے ۔ ویڈیو میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بالر ایان بشپ کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس نسیم شاہ اور محمد وسیم جونئیر جیسے بہترین فاسٹ بالر ہیں جو 2021 کی دریافت کہے جاسکتے ہیں۔ بشپ کا کہنا تھا کہ سال بھر کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے غیر معمولی بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو کئی فتوحات سے ہمکنار کیا۔ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بالر سائمن ڈوؤل کے مطابق 2021 میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سب سے اعلیٰ ٹیم رہی ۔ سائمن دورہ پاکستان میں نان اور دال کے ذائقے کو ابھی تک اپنے ذہنوں میں محفوظ کیے ہوئے ہیں۔
37th edition of PCB Podcast is out now! Follow the link to hear how Babar Azam reviews 2021 along with Ian Bishop and Simon Doull sharing their thoughts on the evolvement of Cricket in Pakistan.
Full Podcast: https://t.co/Dk2K2a0nUi pic.twitter.com/B9LbS3yQz3— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 31, 2021
Discussion about this post