سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابرغوری پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کے خلاف مقدمات اور تحقیقات کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ بابر غوری کو گرفتار نہ کریں کیونکہ ان کی حفاظتی ضمانت میں 9 ن کی توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت سے بابر غوری کی بیٹی نے رجوع کیا تھا۔ جنہوں نے درخواست دائر کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ والد کی گرفتاری توہین عدالت ہے۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری پیر کی رات دبئی سے کراچی واپس پہنچے تھے۔ جہاں ائیرپورٹ پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بابر غوری 7 سال سے منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
Discussion about this post