ڈھاکہ ٹیسٹ کے آخر ی لمحات میں جب ایمپائرز نے کپتان بابراعظم سے یہ کہا کہ کم روشنی کی وجہ سے وہ اپنے فاسٹ بالرز کو استعمال نہیں کرسکتے تو بابر اعظم نے اس مرحلے گیند خود تھامی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ساجد خان اور نعمان علی مسلسل 24اوورز کراکے تھکن سے چور تھے، تھوڑی دیر کے لیے کھلاڑیوں نے صلح مشورہ کیا اور پھر بابر اعظم نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں خود بالنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
سامنے تھے شکیب الحسن جنہوں نے پہلی ہی گیند کھیلی تو لیگ ایمپائر کی جانب دیکھ کر اشارہ دیا کہ بابراعظم ’تھرو بالنگ‘ کرارہے ہیں۔ یہ شکیب الحسن جیسے بڑے کھلاڑی کی ذہنی اور اخلاقی پستی کا معمولی سا نمونہ ہے۔ جنہوں نے غیر ضروری طور پر بابراعظم پر ’تھرو بالنگ‘ کرنے کا الزام لگانے کی کوشش کی۔ جس کا بظاہر یہی مقصد ہوگا کہ ایمپائر جب میچ رپورٹ بنائیں تو اس میں بابراعظم کے بالنگ ایکشن کو مشکوک ظاہر کرکے اُن پر بالنگ ہی نہیں میچ کھیلنے کی کسی طرح پابندی لگادیں۔
KING FOR A REASON 👑❤️ #BANvPAK #BabarAzam pic.twitter.com/snY4FU6cP8
— Aimen Javaid 🇵🇰 (@AimenJavaid8) December 7, 2021
یہی وہی سوچ ہے جو بنگلہ دیشی کمنٹیٹرز کی کمنٹری کے دوران بھی ظاہر ہوئی، جب اُن سے پاکستانی بالرزکی تعریف کے دو بول بولنے کے لیے زبان ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ اس کا اندازہ یو ں لگایا جاسکتا ہے کہ 30رنز پر 4بنگلہ دیشی بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے اورشانٹو کے محض 2چوکے مارنے پر بنگلہ دیشی کمنٹیٹرفرما رہے تھے کہ کیا شارٹس کھیلے ہیں، پاکستانی بالرز کی سمجھ میں نہیں آرہا۔ شانٹو کے جارحانہ شارٹس کی وجہ سے بنگلہ دیش واپس کھیل میں آگیا ہے۔ اس یکطرفہ اور جانبدار کمنٹری پر ہر کوئی تنقید کررہا ہے۔
بہرحال بابراعظم کے پہلے انٹرنیشنل اوور میں وکٹ حاصل کرنے کے بھی قریب تھے لیکن بدقسمتی سے گیند سلپ فیلڈر سے ذرا آگے گری۔ اب سوشل میڈیا پر بابراعظم کے اسی ایک اوور کا تذکرہ ہورہا ہے۔ جس نے ساجد خان کی 6وکٹوں کی کامیابی کو ماند کردیا ہے۔
کیا بابراعظم پہلے بھی بالنگ کراچکے ہیں؟
بابراعظم فرسٹ کلاس میچوں میں بالنگ کراتے رہے ہیں اور 72فرسٹ کلاس میچوں میں 120اوورز کراکے صرف 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کرسکے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
صارفین نے بابراعظم کی بالنگ کو خاصا سراہا ہے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔ایک صارف رانا علی رضا کے مطابق ساجد علی کو بالنگ دیکھ کر ہی بابر اعظم کو بالنگ کرانے کا خیال آیا۔
Could have been a dream debut and to think he almost got a wicket too 😂💔
👑BABAR AZAM after watching Sajid’s bowling: #BabarAzam #PAKvBAN pic.twitter.com/KolHZmsYi4
— Rana Ali Raza🇵🇰🇵🇸 (@rana_ali_raza_) December 7, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ بیٹنگ، کپتانی، فیلڈنگ اور اب بالنگ، پتا نہیں بابراعظم کس چیز سے بنے ہیں۔
Yarr Ye Kis Cheez Ka bana !!
😂😂😂😂😂😂#BabarAzam #PSL2022 #PSLdraft #LPL2021 pic.twitter.com/MpjgKlCWzf— BaBar AzaM FaN (@BabarAzamFan20) December 7, 2021
قدیر بلوچ بابر اعظم کی بالنگ پر میم بنا کر لکھتے ہیں کہ بھائی یہ آپ کس لائن میں آگئے۔
#BabarAzam #BANvPAK pic.twitter.com/MJgSjE3MPq
— Qadeer Baloch (@qadeer_hun_yar) December 7, 2021
ایک صارف کی میم کے مطابق بابر اعظم یہ کہتے ہوں گے کہ میرے کو سب آتا ہے میں ایکسپرٹ ہوں۔
NOW BABAR HAS THE RIGHT TO SAY THIS: #BabarAzam #BANvPAK pic.twitter.com/1EtQiKLWRk
— Marve (@marvethefangirl) December 7, 2021
آفتاب احمد نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور ساجد خان کی بالنگ پر دلچسپ میم پیش کی ہے۔
Correct… 👌#BabarAzam #SajidKhan pic.twitter.com/czkcs8T8qZ
— Aftab Ahmad (@aftab8698176) December 7, 2021
Discussion about this post