لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے سر پر بندوق تان کر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق عالمی چیمپیئن عامر خان اور ان کی اہلیہ سے مشرقی لندن میں بندوق کی نوک پر گھڑی چھین لی گئی،عامر خان کا کہنا ہے کہا انہوں نے فریال کے ساتھ سڑک عبور کی، وہ مجھ سے چند قدم پیچھے تھی، دو آدمی دوڑتے ہوئے میرے پاس آئے،ایک مسلح فرد نے میرے چہرے پر بندوق کی نوک رکھتے ہوئے دستی گھڑی طلب کی جس پر میں نے بلامزاحمت گھڑی اس کے حوالے کردی، خوش قسمتی رہی کہ واقعہ میں میاں بیوی محفوظ رہے، وقوعہ پیر کی شب مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں پیش آیا۔
Just had my watch taken off me at gun point in East London, Leyton. I crossed the road with Faryal, luckily she was few steps behind me. 2 men ran to me, he asked for my watch whist having a gun pointed in my face. The main thing is we’re both safe.
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
عامر خان کے مطابق 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی سے وہ محروم ہوگئے۔ جو 19 قیراط روزگولڈ سے بنی ہوئی تھی۔جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ان راہزنوں کی تلاش میں ہیں، جنہوں نے عامر خان کو لوٹا ہے۔
Discussion about this post