نیمار جو برازیلین فٹ بال ٹیم کی جانب سے گزشتہ 11برس کے دوران 100سے زیادہ میچوں میں شرکت کرچکے ہیں، جن کے پاس عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول کرنے کا ملکی اعزاز ہے۔ 2010اور2014کے ورلڈ کپ میں برازیل کی نمائندگی کرنے والے 29برس کے فٹ بالر نے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ وہ قطر میں ہونے والے 2022کے عالمی فٹ بال کپ کے بعد اس کھیل سے جدائی لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نیمار نے کہا کہ اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ اب اُن میں وہ سکت نہیں رہی کہ وہ فٹبال کا کھیل مزید جاری رکھ سکیں۔ بس اب وہ قطر کے عالمی کپ میں اپنے ملک کے لیے کامیابی کے خواہش مند ہیں۔ برازیل فٹ بال ٹیم گزشتہ دو عالمی کپ کے سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ فی الحال 10گیمز کے بعد 28پوائنٹس پر وہ اگلے سال عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ گروپ میں سرفہرست ہے۔ نیمار دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرز میں شمار ہوتے ہیں۔ جو اس وقت مختلف فٹ بال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے شہرہ آفاق کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں۔
Discussion about this post