جرمنی کے شہر برلن میں پاکستانی سفارت خانے میں شہرہ آفاق ٹرک آرٹسٹ پھول پتی ٹیم نے اپنے شاہکاروں کی نمائش کی۔ اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے جشن کے طور پر کیا گیا۔
All set for the Truck art Exhibition at # Pakistan House, Berlin.@DrMFaisal @ForeignOfficePk @epwing_official @PhoolPatti #75thPayKuchKhaas#آزادی کے 75 سال#DiamondJubleePakistan pic.twitter.com/qBFZcoSKYY
— Pakistan Embassy Germany (@PakinGermany_) May 23, 2022
اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے جبکہ غیر ملکی مہمانوں نے ٹرک آرٹ کے رنگین فن پاروں کو خاصا سراہا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت ہر ایک کے لیے کشش رکھتی ہے۔ جبھی سیاح پاکستان کا رخ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق یہ اچھوتا آرٹ بسوں، گاڑیوں اور ٹرک کی سجاوٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے دل کش اور حسین نقش و نگار ہر ایک کی توجہ حاصل کرجاتے ہیں۔ جبکہ ان پر تحریر کردہ دلچسپ عبارتیں بھی دیکھنے والوں کو بھرپور تفریح دیتی ہیں۔
Amb @DrMFaisal ‘s message on the ocassion of #Truck Art #Exhibition held at Pakistan House,Berlin today@ForeignOfficePk @PhoolPatti @AliSalmanAnchan @epwing_official #75thPayKuchKhaas #DiamondJubileePakistan pic.twitter.com/rTz5WREreI
— Pakistan Embassy Germany (@PakinGermany_) May 23, 2022
انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ یہ شاہکار پاکستانی ثقافت کا مثبت رخ پیش کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ اس موقع پر علی سلمان آنچن اور ان کی پھول پتی ٹیم کو ستائشی اسناد بھی پیش کی گئیں۔
Discussion about this post