انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مئی کے لیے 3 ویمن کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے، ان میں 2 کھلاڑی بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ جبکہ تیسری کھلاڑی جرسی کی ٹرینٹی اسمتھ مقابلے پر ہیں۔ طوبیٰ حسن کو سری لنکا کے خلاف بہترین بالنگ پر اس مقابلے کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 اوورز میں ایک میڈن کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا اور مین آف دی میچ ٹھہریں۔
اسی طرح پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 65 رنز اسکور کیے۔ دوسری جانب جرسی کی 17 برس کی آل راؤنڈر ٹرینٹی اسمتھ کی کارکردگی بھی گزشتہ ماہ قابل دید رہی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا اعزاز طوبیٰ حسن کو اُن کی غیر معمولی بالنگ پر مل جائے۔
Discussion about this post