دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت، چاہے کسی بھی کھیل میں ٹکرائیں، کھلاڑیوں کے ساتھ تماشائیوں کے دلوں کی دھڑکنیں بھی بے قابو ہونے لگتی ہیں۔ نیوزی لینڈ میں اب خواتین کا عالمی کرکٹ کپ کھیلا جارہا ہے، جس میں آج پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل تھیں لیکن پاکستانی ٹیم کو 107 رنز سے شکست ہوئی۔ بہرحال میچ کی خاص بات پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی 6 ماہ کی بیٹی فاطمہ رہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ ہے۔ جس میں بسمہ معروف کی گود میں اُن کی بیٹی ہیں اور بھارتی کھلاڑی انتہائی گرم جوشی اور جوشیلے انداز میں ناصرف فاطمہ سے کھیل رہی ہیں بلکہ ان کے ساتھ سیلفی بھی اتاری۔ آئی سی سی کے مطابق ننھی فاطمہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلا سبق اسپرٹ آف کرکٹ سیکھ رہی ہیں۔ ویڈیو میں چاروں طرف سے فاطمہ کو گھیری ہوئی بھارتی کھلاڑی ان سے کھیل رہی ہیں۔ بسمہ معروف کی گود میں فاطمہ بھی بھارتی ویمن کھلاڑیوں کی شرارت سے بھری ہر حرکات کا مسکرا مسکرا جواب دے رہی ہیں۔
This video have My Heart ❤ 🥲
🇮🇳🙌🏻🇵🇰@maroof_bismah@RohaNadym @mir_sana05@aaliaaaliya @uroojmumtazkhan
@kappie777 #INDvPAK #INDvSL #PAKvIND #PAKvAUS#CWC22 #TeamIndia pic.twitter.com/OzGJVA3Z3f— Sulinder 👮♂️ (@Sulinder45) March 6, 2022
بیشتر صارفین نے اسے کرکٹ کے خوبصورت ترین لمحات قرار دیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جو اسپورٹس مین اسپرٹ پاکستان اور بھارت کی کھلاڑی دکھا رہی ہیں۔ ایسی ہی اسپرٹ اُن انتہا پسندوں کو بھی دکھانی چاہیے جو کھیل کو جنگ سمجھے بیٹھے ہیں۔ امن اور پیار ہمیشہ غالب رہنا چاہیے۔ دشمنی، دشمنی کا باعث نہیں ہونی چاہیے۔ گو کہ پاکستان اس میچ میں ہار سے دوچار ہوا لیکن بھارتی ویمن کھلاڑیوں کو پاکستانی صارفین مبارک باد ددے رہے ہیں اور بسمہ معروف کی ننھی منی سی فاطمہ سے کھیلنے کو بھی سراہا جارہا ہے۔
کئی نے اسے کرکٹ کی خوبصورتی قرار دیاہے۔ کسی کا کہنا ہے کہ یہ رضوان، کوہلی اور بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد دل جیتنے والی تصاویر سے زیادہ بہترین اور یادگار لمحات تھے۔
Discussion about this post