ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ٹیم کی پرواز بنگلہ دیش پر لینڈ کرگئیں جہاں وہ ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے ریکارڈ بنائے گے، قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، شعیب ملک شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ جبکہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لیا جا سکتا، ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی اسی کو جاری رکھنا چاہیں گے، بنگلہ دیش میں ہمیں شائقین سے بھی کافی سپورٹ مل رہی ہے۔
12 member squad for the first #BANvPAK T20I announced#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/KqRv8eXQRV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2021
Discussion about this post