پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جو کہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔ جبکہ اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔
Discussion about this post