وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 15 کروڑ سے زائد کمانے والوں پر ایک، 20 کروڑ پر دو، 25 کروڑ پر تین، 30 کروڑ پر چار فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق جن بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے ان میں سیمنٹ، سٹیل، آئل اینڈ گیس، بینکنگ انڈسٹری، آٹو موبیل انڈسٹری، فرٹیلائزر انڈسٹری، سگریٹ انڈسٹری اور شوگر انڈسٹری شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس دو راستے تھے ۔ ایک راستہ یہ تھا کہ ہم اصلاحات کر کے الیکشن کی طرف چلے جائیں جبکہ دوسرا راستہ یہ تھا کہ سخت فیصلے کریں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دے کر سنبھالنا تھا۔
Discussion about this post