بدنام زمانہ بھارتی خفیہ دہشت گرد تنظیم ’را‘ کے سابق ایجنٹ ڈیئنل کے ہوشربا انکشافات نے پاکستان کے اُس موقف کی تائید کردی کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کاری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ’را‘ کے سابق ایجنٹ نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ وہ 90کی دہائی میں بھارتی حکومت کے کہنے پر پاکستان جاسوسی کے لیے آیا تھا۔ جسے بعد میں پاکستانی سیکوریٹی فورسز نے گرفتار کرکے 4سال قید میں رکھا۔ ’را‘ کے ایجنٹ ڈیئنل کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت میں کسی بھی صورت تخریبی کارروائی میں ملوث نہیں رہتا بلکہ یہ بھارت ہی ہے جو ہر دور میں ’را‘ کے دہشت گرد پاکستان روانہ کرتا ہے۔
ڈیئنل کا کہنا تھا کہ وہ جب پاکستان میں سزا کاٹ کرواپس بھارت پہنچا تو اسے 15ہزار روپے دے کر نوکری سے نکال باہر کردیا گیا ۔ ڈیئنل کے مطابق ’را‘ پاکستان میں ہر دہشت گرد حملے لیے ایک کروڑ روپے ادا کرتا ہے۔ ڈیئنل کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
Discussion about this post