بھارتی ریسٹورنٹ نے روسی حملے کے خلاف اور یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے اپنے مینیو سے رشین سلاد کو ہٹادیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک ریسٹورنٹ انتظایہ کے مطابق اب کسی بھی گاہک کو رشین سلاد نہیں دی جائے گی جب تک روس یوکرین کے خلاف اپنی جارحیت بند نہ کردیں۔ انتظامیہ نے گاہکوں سے معذرت کرتے ہوئے یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کا بھی مطالبہ کیا۔ مالکان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ مقصد انسانیت کو پروان چڑھانا تھا جبکہ ہم یوکرین میں روسی حملے میں ہونے والے انسانی نقصانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Discussion about this post