نامی گرامی اینکر نما جرنسلٹ کی لاعلمی نے دنیا بھر میں بھارتی میڈیا کو مذاق کا نشانہ بنادیا، یہ ہیں ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر ان چیف راہول شیو شنکر جو کہتے ہیں کہ خود کو بہت بڑا صحافی اور تجزیہ کار لیکن بے خبر اتنے ہیں کہ ان کی پول کھل ہی گئی، یوکرائن کے موضوع پر گرما گرم بحث چل رہی تھی اور اور بے چارے راہول اتنے سُن بیٹھے تھے کہ غیرملکی مہمان پینلسٹ کے نام اور ان کے چہروں تک سے واقف نہیں تھے۔
بار بار غلط ناموں سے مہمانوں کو پکارتے رہے اور ان سے رائے بھی پوچھتے رہے،دو منٹ تک راہول جی کا یہ بچہ جمورا والا شو چلتا رہا۔ اب پوچھتے کسی سے جواب کوئی اور دیتا، ظاہری بات ہے وہی دیتا جس کا نام لے کر مخاطب کرتے، جس پر راہول جی آگ بگولہ ہو کر دوسرے مہمان سے بولے کہ وہ آُن سے نہیں پوچھ رہے، جب ان کی باری آئے تب بولیں اور جب مہمان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ تو غیر ملکی مہمان نے اس راہول جی کے منہ پر اُس وقت تالا لگایا جب انہیں بتایا کہ پہلے اپنا ہوم ورک صحیح کریں، آپ نے تو مہمانوں کے نام تک بدل دیے۔
Craziest 1 minute of TV news ever, with opposing guests on the Ukraine war hosted by Indian TV. the ending is a MUST watch.. #GodiMedia 😅😅#TimeNow#rahulshivshankar pic.twitter.com/UicZbTJwpX
— Anokha Sipahi (@TheAnokhaSipahi) March 3, 2022
راہول شیف شنکر نے تو معذرت کرلی لیکن سوشل میڈیا پر کلپ اتنا وائرل ہوا کہ چند گھنٹوں میں 14 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ اور یہی کہہ رہے ہیں کہ گرافکس ڈیزائنرز پر سارا ملبہ ڈالنے کے بجائے راہول جی کم از کم خود گوگل پر تلاش کرکے یہ تو دیکھ لیتے ہیں کہ جس کو شو میں بلایا ہے وہ دکھتے کیسے ہیں؟
Discussion about this post