بھارتی چیف آف اسٹاف بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں حادثے کا شکار ہوگیا۔اب تک کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 14میں سے 13افراد ایسے ہلاک ہوئے ہیں کہ جل کرخاکستر ہوگئے ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں جنرل بپن راوت کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت میں طیارہ حادثہ ہوا ہو،بھارت کے قیام سے اب تک 292 بھارتی ائیرفورس کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں اور بدقسمتی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں 76 طیاے حادثات کی نذر ہوئے۔جو اب تک کسی بھی بھارتی حکومت میں سب سے زیادہ طیارے حادثے قرار دیے جاتے ہیں۔
بھارتی پائلٹس کے لیے تابوت طیارے
اس حوا لے سے بی بی سی نے 2014 کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جتنے بھی جہاز بھارتی ائیرفورس نے خریدے اس میں سینصف حادشات کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارت کیونکہ ہتھیاروں کی در آمد میں دنیا میں سب سے زیادہ تصور کیا جاتا ہے اور روس سے اس کے دفاعی معاہدے ہوتے ہیں، لہذا 2012 تک 872ایم ائی جیز جو اس نے روس سے خریدے تھے۔ان میں سے آدھے کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوئے اور جس میں 200سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ان جہازوں کو بھارتی میڈیا ایک زمانے میں پائلٹس کے لیے تابوت قرار دیتا تھا۔ اسی وجہ سے پھر مودی سرکار فرانس کی طرف راغب ہوئی اور 2016 میں رافیل جیٹس کا معاہدہ طے پایا تھا۔ جس میں جون 2021 تک چھبیس رافیل جہاز بھاررتی ائر فورس میں شامل ہوئے لیکن اس کے باوجود طیارے حادثات میں کوئی کمی نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:
Discussion about this post