ریاست تلنگانا کے ضلع عادل آباد کے سنیما ہال میں اس وقت ہلچل مچ گئی ۔ جب مسلمان مخالف فلم ” دی کشمیر فائلز ” کی نمائش ہورہی تھی اور ایسے میں فلم بینوں میں دو مسلمان نوجوانوں نے ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے بلند کرنا شروع کردیے۔ جس کے بعد انتہا پسندوں نے ان نوجوانوں کو گھیر لیا اور ان پر بری طرح تشدد کیا گیا۔ دنگا فساد اس قدر بڑھا کہ پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
Two people thrashed by crowd for chanting #PakistanZindabad during screening of #TheKashmirFiles at Natraj Theatre in #Adilabad, #Telangana.
No complaint lodged. Those two are absconding. pic.twitter.com/aJLjwOimkn
— Siddhu Manchikanti (@SiDManchikanti) March 18, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں فریقین سنیما ہال سے چلے گئے تھے۔ ” دی کشمیر فائلز” دراصل انتہا پسند اور متعصب مودی کی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا فلم ہے۔ جس میں اس جھوٹ کا پرچار کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کو مارا گیا۔ فلم کے خلاف باشعور بھارتی احتجاج اور تنقید بھی کررہے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہے تو دہلی فسادات کے ساتھ ساتھ گجرات میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی پر بھی بھارتی ہدایتکار جرات کرکے فلمیں بنائیں۔
Discussion about this post