ہار تو افغان کرکٹ ٹیم کی ہوئی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت کی چھٹی ہوگئی۔ جبھی سوشل میڈیا پر کئی ہیش ٹیگ ہیں، جن میں بھارتی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ پاکستانی صارفین تو اس موقع پر بھارتیوں کا دل جلانے کے لیے دلچسپ اور چٹ پٹے تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف راحیل بھٹ نے افغان اسپنر راشد خان کی تصویر لگا کر لکھا کہ وہ بھارتیوں کو کہہ رہے ہیں کہ اپنا میچ خود جیتو۔
Rashid to team India #NZvAFG pic.twitter.com/usJsygPTNF
— Rahil Bhat (@RahilBashir_) November 7, 2021
صارف بشیر منگی کہتے ہیں کہ اس بار اتوار بھارت کے لیے بھاری پڑ گیا۔ ایک اتوار پاکستان سے ہارے، دوسرے میں نیوزی لینڈ سے اور اب افغان ٹیم کی ہار نے ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردیا۔
A journey of Sunday!
ایک اتوار پاکستان سے ہار گئے دوسرا اتوار نیو زیلنڈ سے ہار گئے اور تیسرا اتوار ٹورنامنٹ سے باہر ہوگے#NZvAFG
— آدرش بشیر منگی अद्रीश (@AadrishMangi) November 7, 2021
ایک صارف شیخ نے لکھا کہ بھارت کامیابی کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ کے لیے کوالیفائی کرگیا۔
India is successfully qualified for the (Mumbai Airport) #NZvAFG pic.twitter.com/ERz99i2YpW
— @ShEikh💥🇵🇰 (@ShEikhTweets1) November 7, 2021
ارناب گوسوامی کی تصویر لگا کر عماد خان نے میم بنائی کہ بھارتی ٹیم ممبئی ائیر پورٹ کے پانچویں فلور پر لینڈ کرگئی ہے۔
Indian team will land on the fifth floor of Mumbai airport#NZvAFG #TeamIndia #T20WorldCup pic.twitter.com/dzqdGMp0cA
— Imad Khan 🇵🇰 (@imadkhan588) November 7, 2021
ایک اور صارف سومیہ کی بھی پوسٹ دلچسپ ہے۔
Indian fans to @BLACKCAPS NZ team for NZ tour of India: #IndianCricketTeam pic.twitter.com/2Fpt7UoPlf
— soummya awachat45 (@awachat45) November 7, 2021
فاخر رضوی نے ویرات کوہلی کی میم کے ساتھ لکھا کہ ’ٹی 20 واز فنٹاسٹک۔‘
The Tea 20 was Fantastic 👌🍮
Remember 152 for Zero 🇵🇰😉#NZvAFG #T20WorldCup #TeamIndia #IndianCricketTeam pic.twitter.com/3zNp2Lb3KV— Faakhir Rizvi (@FaakhirRizvi) November 7, 2021
امتیا ز احمد کی میم میں دبئی ائیر پورٹ کا نظارہ ہے کہ کس طرح بھارتی ٹیم روانگی کی تیاری کررہی ہے۔
Dubai airport right now 😂😂😂
#teamindia #maukamauka pic.twitter.com/ayUUFVI3L4— imtiaz Ahmad 🇵🇰🇵🇸 (@imtiazsays001) November 7, 2021
اویس بلوچ لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ تھا اور انڈیا ہار گیا۔
ایک دفعہ کا ذکر ھے۔
نیوزلینڈ اور افعانستان کا میچ تھا۔
اور
انڈیا ھار گیا 😂😂#Teamindia#PAKvsSCO#Mumbaiairport— 𝑨𝒘𝒂𝒊𝒔 𝑩𝒂𝒍𝒐𝒄𝒉 🇵🇰 (@iambaloch420) November 7, 2021
محمد عدنان نے شاہین آفریدی کے، کے راہول کو بولڈ کرنے کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ ایک گیند بھارت کو بہت بھاری پڑی، بھارت ذہنی طور پر اس صدمے سے باہر نہ نکل سکا اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
یہ ایک گیند بھارت کو بہت بھاری پڑی اور بھارت ذہنی طور پر اس کے صدمے سے باہر نا نکل سکا اور ورلڈکپ سے باہر ہوگیا #byebyeindia #PAKvsSCO #FixedMatchIndVsAfg #TeamPakistan #Teamindia pic.twitter.com/C2cpD4wXIh
— Muhammad Adnan Raza official (@Adnanrazapak) November 7, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے میم پر لکھا کہ گھر آجا پردیسی ترا دیس بلائے تجھے۔
A Hat-Trick of Sundays. #TeamIndia#T20WorldCup @BCCI pic.twitter.com/3lwyYxd84y
— RC!🇮🇳 (@VoiceOfRC) November 7, 2021
اعزاز علی خان کے مطابق تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کا افغانستان پر لگایا ہوا پیسہ ہمیشہ ڈوبا ہے۔
@iihtishamm @harbhajan_singh تاریخ گواہ ہے
انڈیا کا افغانستان میں لگایا ہوا پیسہ
ہمیشہ ڈوبا ھے۔#maukamauka#Teamindia— Aizaz Ali Khan(Khattak) (@aizazkhattak07) November 7, 2021
Discussion about this post